ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں رکن اسمبلی روپالی نائک  اور بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیو ی نےکیا  آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

کاروارمیں رکن اسمبلی روپالی نائک  اور بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیو ی نےکیا  آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

Fri, 08 Oct 2021 19:15:32    S.O. News Service

بھٹکل:8؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ سرکاری اسپتال کے صحن میں مرکزی حکومت کی طرف سے تعمیر کردہ آکسیجن پلانٹ کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نےفیتہ کاٹ کر  افتتاح کیا۔

اس موقع پر تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتاکامت نے کہاکہ آکسیجن پلانٹ کی نصب کاری سے کورونا سمیت سبھی موقعوں پر سہولت ملے گی۔ اس سے قبل اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی قلت تھی اب تقریباً عہدوں پر تقرری ہوئی ہے۔ اسپتال کو روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے، اسپتال کو مزید ترقی دے کر اعلیٰ درجہ دینے کا مطالبہ کیا جارہاہے، اس سلسلےمیں حکومت کو پیش کش ارسال کئےجانےکی جانکاری دی ۔

افتتاحی تقریب میں اؤ این جی سی کے ڈپوٹی جنرل مینجر کے ایس دکشن مورتی ، اسپتال کے ڈاکٹرس، عملہ اور عوام ، شہر ی اداروں کے عہدیداران موجود تھے۔ اس سے قبل مرکزی پٹرولیم وزیر ہردیپ سنگھ وغیرہ نے دہلی میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر میں نصب کئے گئے آکسیجن پلانٹ کے افتتاحی تقریبات کانظارہ کیا۔

کاروار:شہر کے طبی سائنس مرکز کریمس کے صحن میں تعمیر کردہ آکسیجن پلانٹ کا رکن اسمبلی روپالی نائک نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ملئی مہلن ، میونسپالٹی صدر ڈاکٹر نتین پکلے، کریمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نایک، ڈی ایچ اؤ ڈاکٹر شرد نایک، ضلع سرجن ڈاکٹر شیوانند کوڈترکروغیرہ موجود تھے۔

Screenshot_(306).png


Share: